واپس جائیں

سعودی عرب کے شہروں پر حامیوں کے حملے 13 شہری زخمی

15 Sep 2026, 01:30 PM
سعودی عرب کے شہروں پر حامیوں کے حملے 13 شہری زخمی

دبئی یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی اور متعدد شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ سعودی اتحاد نے مزید حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری فوجی اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔   ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں شہری املاک کو پہنچنے والا نقصان حوثیوں کی جانب سے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مسلسل کارروائیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔   سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سخت ردعمل دے گا۔   ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ممکنہ جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہوگا۔     ترجمان کے مطابق سعودی اتحاد مزید حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری فوجی اقدامات کرے گا۔   یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور خطے میں جاری وسیع تر جنگ کے باعث بحیرہ احمر اور خلیجی علاقے میں سکیورٹی صورتحال بھی انتہائی حساس ہے

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں