پشاور،دہشت گردی کا خطرہ،سول سیکرٹریٹ خالی
پشاور :پشاور میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،سول سیکرٹریٹ خالی کردیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو چھٹی دے گئی۔ پشاور پولیس کے مطابق شہر میں دہشتگردی کا خدشہ ہے اور خطرے کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث سول سیکرٹریٹ خالی کردیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق شہر بھر میں سرکاری عمارتوں، دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی ہے جب کہ پولیس لائنز میں عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔