واپس جائیں

پاک فوج کے سابق چیف انتقال کر گئے

26 Oct 2026, 01:13 PM
پاک فوج کے سابق  چیف انتقال کر گئے

راولپنڈی :سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ پاک فوج کے شعب? تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کو نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاکستان آرمی کے لیے قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعب? تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں