واپس جائیں

پاک افغان سرحد پر اچانک کشیدگی! ایک شہری شہید، 5 زخمی، پاک فوج کا جوابی وار

28 Oct 2026, 12:30 PM
پاک افغان سرحد پر اچانک کشیدگی! ایک شہری شہید، 5 زخمی، پاک فوج کا جوابی وار

 راولپنڈی پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی،ایک شہری شہید اور 5زخمی ہو گئیجبکہ  پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان ریجیم نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ?افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے میں ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ?پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ بھرپور جواب دیا،? پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔ معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے، پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں.

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں