واپس جائیں

آزادکشمیر بھر میں ضلعی اور تحصیل عدالتوں کے قاضی صاحبان کے تبادلے

29 Oct 2026, 09:53 AM
آزادکشمیر بھر میں ضلعی اور تحصیل عدالتوں کے قاضی صاحبان کے تبادلے

مظفرآباد ; محکمہ عدل و انصاف، قضا برانچ نے آزاد جموں و کشمیر بھر میں انتظامی بنیادوں پر قاضی صاحبان کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف تحصیلوں اور ضلعی عدالتوں میں تعینات قاضی صاحبان کو تبدیل کرکے نئی جائے تعیناتی پر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسعود احمد خان، تحصیل قاضی فتح پور تھکیالہ کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی چرہوئی، محمد سلیمان ثاقی، تحصیل قاضی ڈڈیال کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی فتح پور تھکیالہ، محمد بنیامین، تحصیل قاضی سماہنی کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی پٹہکہ نصیرآباد، جبکہ ہارون الرشید اعوان، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 1 مظفرآباد کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی ٹھوراڑ تعینات کر دیا گیا ہے۔


اسی طرح یاسر محمود، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 مظفرآباد کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 میرپور، ملک عمران شفیع منہاس، تحصیل قاضی تراڑکھل کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی ہٹیاں بالا،صاحبزادہ عرفان سروری، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 میرپور کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی تراڑکھل، جبکہ محمد فیاض، تحصیل قاضی چرہوئی کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی پلندری تعینات کیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمران ادریس، تحصیل قاضی کوٹلی کھوئی رٹہ کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی برنالہ، محمد لیاقت، تحصیل قاضی بلوچ کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی عباس پور، محمد خضر، تحصیل قاضی ٹھوراڑ کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی کوٹلی، محمد راشد غنی، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 1 کوٹلی کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 کوٹلی، جبکہ حفیظ احمد، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 کوٹلی کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی سہنسہ تعینات کر دیا گیا ہے۔


مزید برآں زاہد شبیر، تحصیل قاضی پلندری کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی کورٹ نمبر 1 مظفرآباد، محمد طیب خان، تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 راولاکوٹ کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 مظفرآباد، جبکہ حمزہ شکور، تحصیل قاضی عباس پور کو تبدیل کرکے تحصیل قاضی بلوچ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


محکمہ عدل و انصاف کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ تبدیل اور تعینات ہونے والے قاضی صاحبان کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو ان کے فاضل پیشرو افسران کو حاصل تھے۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احکامات کے اجرا کے بعد چار ایام کے اندر اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضر ہوکر فرائض سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔محکمانہ احکامات کے تحت ان تبادلوں کا اطلاق متعلقہ افسران کی نئی تعیناتیوں پر ہوگا، جبکہ نئی جائے تعیناتی پر حاضری اور فرائض کی انجام دہی مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانا لازم ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں